مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کی کرد ڈیموکریٹک پارٹی کے سابق رہنما صالح مسلم کو جمہوریہ چک میں پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شامی کردوں کے سابق رہنما کو جمہوریہ چک کے دارالحکومت پراگ میں گرفتار کیا گيا ہے۔اس سے قبل ترک حکومت نے صالح مسلم کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں قراردیا تھا اور اس کی گرفتاری پر 4 ملین لیرہ کا انعام مقرر کیا تھا۔
ترک ذرائع کے مطابق شام کی کرد ڈیموکریٹک پارٹی کے سابق رہنما صالح مسلم کو جمہوریہ چک میں پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
News ID 1878984
آپ کا تبصرہ